ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی میں گانجہ سپلائی کرنے کے الزام میں ایک گرفتار :2کلو گانجہ ضبط

سرسی میں گانجہ سپلائی کرنے کے الزام میں ایک گرفتار :2کلو گانجہ ضبط

Sat, 21 Mar 2020 19:53:56    S.O. News Service

سرسی:21؍مارچ(ایس اؤ نیوز) شہر میں گانجہ سپلائی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو شہری تھانہ پولس نے گرفتار کرلیا ہے اوراُن کی تحویل سے دو کلو  گانجہ ضبط کرنے کی بات کہی گئی ہے۔

گرفتارشدہ ملزم کی شناخت شیگاؤں کے باشا ہ صاحب کے طورپر کی گئی ہے۔ ڈی وائی ایس پی جی ٹی نایک کی رہنمائی میں چھاپہ مار کاروائی میں  سی پی آئی پردیپ اور شہری پولس تھانہ پی ایس آئی شیوانند  شام تھے  جنہوں نے ملزم کو سداپور روڈ پر گرفتارکیا ۔ بتایا گیا ہے کہ  ملزم سے گانجہ خرید رہے 15نوجوان پولس کو دیکھتے ہی فرار ہو گئے ہیں جن کو پولس تلاش کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق  ملزم باشاہ بیلگام سے گانجہ سرسی  لاکر بیچا کرتا تھا۔


Share: